کینسر جیسی خطرناک بیماری کی تکلیف بھی جھیلی! پاکستان کی 5 ایسی مشہور شخصیات جو خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے باوجود موت کے منہ سے واپس آئیں

image

پاکستان کی بہت سی ایسی نامور شخصیات ہیں، جو جان لیوا بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ان میں اداکار، سیاسی شخصیات اور بہت سے شوبز انڈسٹری کے لوگ شامل ہیں۔

آج ہم آپ کو پاکستان کی 5 ایسی مشہور شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جو خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے باوجود موت کے منہ سے واپس آئیں اور آج بالکل صحت یاب ہیں۔

1) نائلہ جعفری

نائلہ جعفری کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور ان کا کینسر لاسٹ اسٹیج کا تھا۔ لیکن یہ بہادری سے اس بیماری سے لڑیں اور اب بہت کمزور بھی ہوگئی ہیں، انہوں نے اپنے علاج کے لئے پیسے بھی مانگے تھے اور لوگوں نے ان کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا البتہ اب ان کی طبیعت کچھ بہتر ہے۔۔

2) اسماء عباس

اسماء عباس کا شمار بھی پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، ان میں جب کینسر کی تشخیص ہوئی تو انہوں نے ہمت بالکل ہار دی تھی لیکن بعدازاں انہوں نے بہت بہادری کا مظاہرہ کیا اور اس بیماری کو ہرایا۔

3) پلوشہ یوسف

پلوشہ یوسف پاکستان کی نامور اداکارہ سائرہ یوسف اور الشبہ یوسف کی چھوٹی بہن ہیں، پلوشہ خود بھی ایک اسٹائلسٹ اور میزبان ہیں۔ یہ بھی کینسر کی مریضہ رہ چکی ہیں۔ لیکن اب یہ بالکل صحت یاب ہیں۔

4) شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف بھی کینسر کے مریض تھے جن کا طویل عرصہ تک علاج جاری رہا، ان کو کم کی ہڈی کا کینسر تھا۔ ان کی مختلف سرجریز اب بھی جاری ہیں، جبکہ لندن میں بھی ان کا علاج ہوا ہے۔

5) نادیہ جمیل

پاکستان کی نماور اداکارہ نادیہ جمیل بھی کینسر کی مریض رہ چکی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اس جان لیوا مرض کو شکست دی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts