تازہ ترین تفصیلات: کراچی میں پھر سے بارش۔۔۔ محکمہ موسمیات نے نئی پیشن گوئی کردی

image

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہرِ قائد میں مون سون کے تیسرے اسپیل کی پیشن گوئی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر گجرات میں بننے والا یہ سسٹم سابقہ سسٹم سے قدرے کم ہے، مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت شہر میں ہفتے کو ہلکی اور اتوار کو درمیانی بارش متوقع ہے جس کا سلسلہ آئندہ تین روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں یہ سسٹم ہفتے کی صبح داخل ہوگا اور بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا، اتوار کے روز درمیانی بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہر میں مون سون کے تیسرے اسپیل میں ہلکی اور تیز بارش متوقع ہے اس سے قبل معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سسٹم کے تحت 20 ملی میٹر بارشوں کی توقع کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ بارش کے سسٹم کی آمد سے قبل سمندری ہوائیں بند اور شمال مشرق یعنی بلوچستان کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے کراچی میں گرمی کی شدت اور درجہ حرارت بڑھ جائے گا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.