ان کا کروڑوں کا بنگلہ کسی محل سے کم نہیں! پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ اداکار جن کے اپنے بنگلے ہیں۔۔۔

image

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے اداکار اپنی کمائی کا بہت سا حصہ اپنے گھروں کی سجاوٹ میں لگاتے ہیں، یہ ان کے گھروں کو دیکھ کر باخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

آج ہم آپ کو شوبز سے جڑے 3 اداکاروں کے گھر کی سیر کروانے والے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے گھر کسی بادشاہ کے محل سے کم نہیں ہیں۔

میشا شفیع

میشا شفیع پاکستان کی معروف گلوکارہ ہیں۔ ان کا گھر انتہائی خوبصورت ہے کہ دیکھنے والا عش عش کر اٹھے، میشا کے گھر کی تھیم وائٹ اور بہت ہی منفرد ہے۔ ان کا باہر لان بھی ہے، جس میں یہ اکثر چہل قدمی اور دوسری سرگرمیاں سرانجام دیتی ہیں۔ ملاحظہ کیجیے چند تصاویر






مایا علی

مایا علی کا تعلق بھی پاکستان کی مشہور ترین اداکاراؤں سے ہے۔ یہ ناصرف ایک اچھی اداکارہ بلکہ ایک اچھی انسان بھی ہیں۔ مایا علی نے 2019 میں ہی نیا گھر لیا جسے مداحوں کی جانب سے کافی سراہا گیا۔ ان کا خوبصورت گھر بھی کسی بادشاہ کے محل سے کم نہیں۔




آغا علی اور حنا الطاف

آغا علی اور حنا الطاف کی ابھی کچھ ماہ قبل ہی شادی ہوئی اور آغا علی نے یوٹیوب پر اپنا وی لاگنگ کا چینل شروع کیا ہے۔ آغا علی نے کچھ دن قبل ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور حنا اپنے نئے گھر میں جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس جوڑی کا شاندار گھر بھی کسی بنگلے سے کم نہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts