غلاف کعبہ کو مسجد حرام تک کیسے پہنچایا جائے گا؟ جانیں اہم معلومات

image

غلافِ کعبہ جس کو چھونے کی ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کیونکہ وہ ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔ ہر سال غاکفِ کعبہ کی منتقلی کا عمل کیا جاتا ہے اور یہ روح پرور مناظر ہوتے ہیں جس کو دیکھنے کے لئے لاکھوں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ اب چونکہ کورونا وائرس کا دور ہے اور ایسے میں حج کو بھی محدود کیا گیا ہے تو ہر معاملے میں ایس او پیز کا مکمل خیال جا رہا ہے۔


وہیں اس مرتبہ غلافِ کعبہ کو تبدیل کرنے اور اس کی مسجدِ حرام منتقل کرنے کے حوالے سے الحرمین الشریفین کی فنی سروسز کے ڈائریکٹر فہد العبدلی نے بڑا بیان جاری کردیا ہے جس کی رو سے:


الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے نے شاہ عبد العزیز کمپلیکس سے غلافِ کعبہ کی خانہ کعبہ شریف تک پہنچانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔


غلاف کو خانہ کعبہ شریف تک پہنچانے کے لیے ایک بڑے ٹرک میں رکھ کر پاک صاف طریقے سے سینیٹائز کر کے لایا جائے گا۔ اور اس کے مختلف اجزا کو محفوظ طریقے سے ٹرک میں رکھا جائے گا۔


اس ٹرک کی دیکھ بھال اور غلاف کی تبدیلی اسی عملے کے دست رست میں ہوتی ہے۔جو انتہائی مہارت اور احتیاط کے ساتھ غلاف کعبہ کو گاڑی سے اتارنے کے بعد خانہ کعبہ میں لگانے کا کام سرانجام دیتا ہے۔


اس دوران وزارتِ صحت کے وضع کردہ طریقہ کار اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران کرونا وبا "کووڈ - 19" کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر کنٹرول پا سکیں۔





About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.