جتنی ڈگریاں فواد چوہدری کے پاس ہیں ہمارے پاس بھی ہیں، 25 سال سے رویت ہلال کو چلا رہے ہیں، فواد چوہدری کہاں سے سائنس دان آگئے؟ مفتی منیب الرحمٰن، فواد چوہدری پر کیوں برس پڑے؟

image

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمٰن اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری میں ایک مرتبہ پھر بحث چھڑ گئی ہے۔

مفتی منیب نے کراچی میں پریس کانفرنس کی جس میں چاند کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جتنی ڈگریاں فواد چوہدری کے پاس ہیں ہمارے پاس بھی ہیں، جنہوں نے فواد چوہدری کو کیلینڈر بنا کر دیا وہ ہماری کمیٹی کے ممبر ہیں'۔

منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 'ہم 25 سال سے رویت ہلال کو چلارہے ہیں، فواد چوہدری کہاں سے سائنس دان آگئے'؟

انہوں نے کہا کہ 'عید تین دن ہوتی ہے، عمران خان پیر کو بھی چھٹی کا اعلان کریں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'سائنس اور علما میں کوئی اختلاف نہیں، ہمیں سائنس کا پتا ہے، جتنی سائنس آپ جانتے ہیں اتنی ہم بھی جانتے ہیں، محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ ہمارے ساتھ ہیں اور سائنسدان ہمارے ساتھ ہیں، ہماری کمیٹی میں شامل ہیں'۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.