ایسی ماں کی مثال کہاں ملتی ہوگی؟ بیٹے کے بدترین تشدد کے بعد ماں نے ایسا کیا کیا جس سے لوگوں کی آنکھیں بھر آئیں؟ ویڈیو دیکھیں

image

اپنی سگی ماں پر تشدد کرنے اور اسے گالیاں نکالنے والے بیٹے نے ماں سے معافی مانگ لی ہے۔

کچھ روز قبل ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ہر سننے اور دیکھنے والے کا دل دہلا کر رکھ دیا۔ ایک بیٹے نے اپنی ماں پر بدترین تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تاہم اب ایک اور ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی جس میں وہ رحم دل ماں یہ کہہ رہی ہیں کہ میں اپنے بیٹے اور بہو کو معاف کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میری بہو اور میرے بیٹے نے مجھ سے معذرت کی ہے، میں اللہ اور اس کے رسول کے واسطے معاف کرتی ہوں'۔

متاثرہ ماں کا کہنا ہے کہ 'میرے بیٹے کی اس حرکت کی وجہ سے جن جن کی بھی دل آزاری ہوئی ہے ان سب سے معذرت خواں ہوں'۔


تاہم انہوں نے بچوں کے لیے اللہ سے ہدایت بھی مانگی۔

ان ماں کا مزید کہنا تھا کہ 'انہوں نے بیان حلفی دے دیا ہے، اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بیٹے کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہ ہو'۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.