بالوں سے لوگوں کی آمدنی کے بارے میں کیسے پتہ لگایا جاسکتا ہے؟ سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کردیا

image

کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے کہ صرف بالوں سے یہ جاننا ممکن ہوگیا ہے کہ کس طرح کی غذا کھاتے ہیں، کتی آمدنی ہے اور مستقبل قریب میں کن بیماریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے؟

اس حوالے سے سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا ہے۔

ایک جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز آف امریکا میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق امریکا کی 65 برادریوں سے ہئیر سیلونز سے بالوں کے نمونے جمع کئے گئے۔

امریکا میں واقع یوٹاہ یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ لوگوں کے بالوں سے اُن میں پائے جانے والی غذائی عادات کے متعلق جاننا اب ممکن ہے۔

بالوں میں موجود امینو ایسڈز کا تجزیہ کرنے پر تحقیق کاروں نے شناخت کیا کہ لوگوں کی غذا میں پروٹین کے حصول کا ذریعہ کیا ہے۔

اگر آپ کو معلوم نہیں تو جان لیں کہ گوشت اور سبزیوں میں پائے جانے والا پروٹین بہت ہی دلچسپ ہوتے ہیں اور بالوں کے نمونے میں ان کو شناخت کیا جاسکتا ہے۔

درحقیقت محققین نے بالوں کا تجزیہ کرکے غذائی عادات کی درست پیشگوئی کی جبکہ انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ بالوں میں کاربن کی کم سطح کا مطلب یہ ہے کہ وہ فرد طرز زندگی میں زیادہ اخراجات کرتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ دولت مند شخص ہے۔

انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ بالوں کے ذریعے غذائی عادات کے بارے میں جان کر ہر برادری کے افراد میں طبی خطرات کی پیشگوئی بھی کی جاسکتی ہے۔

فرض کریں کہ جن افراد کے بالوں سے زیادہ گوشت کھانے کا اشارہ ملتا ہے، وہ ممکنہ طور پر ایسے علاقوں کے رہائشی ہوسکتے ہیں جہاں موٹاپے اور ان میں خون کی شریانوں سے جڑے امراض کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.