پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان

image

خلیجی خطے میں بڑھتی کشیدگی اور شرح سود میں اضافے کے خدشات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ مندی کی نذر ہوگیا، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے باوجود مارکیٹ دباؤ سے نہ نکل سکی۔

ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 1,066 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس طرح انڈیکس میں ہفتہ وار 0.6 فیصد تنزلی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 169,487 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 167,918 پوائنٹس رہی۔

مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں بھی محدود رہیں۔ اوسط تجارتی حجم 18.6 فیصد کمی کے بعد 42 کروڑ 70 لاکھ شیئرز رہ گیا، جبکہ اوسط تجارتی مالیت 2 فیصد گھٹ کر 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پر آگئی۔

اس دوران مارکیٹ کی مجموعی مالیت میں تقریباً 156 ارب 39 کروڑ روپے کی کمی ہوئی اور مارکیٹ کیپیٹلائزیشن گھٹ کر 18 ہزار 569 ارب روپے رہ گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US