ترسیلات زر میں تیزی، اوورسیز پاکستانیوں نے ستمبر میں 3.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے

image

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی آمد میں اضافہ برقرار ہے، ستمبر میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے، جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی ترسیلات زر 10 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں ترسیلات زر میں ماہانہ 2 فیصد اور سالانہ 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 14 فیصد اضافہ ہوا۔

ستمبر میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 90 کروڑ ڈالر بھیج کر سرفہرست رہے۔ متحدہ عرب امارات سے 75 کروڑ، برطانیہ سے 52 کروڑ اور امریکا سے 30 کروڑ ڈالر پاکستان موصول ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US