میری ماں کینسر کی مریضہ تھیں، ان کے علاج کے دوران میرے سامنے ان کے سارے بال جھڑ گئے تھے اور پھر ان کا انتقال ہوگیا۔۔۔ آئمہ بیگ اپنی والدہ کی بیماری کا بتاتے ہوئے

image

آئمہ بیگ پاکستان کی معروف گلوکارہ ہیں، انہوں نے متعدد گانے گائے جو بہت ہٹ ہوئے۔

حال ہی میں گلوکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں جس میں انہوں نے اپنی والدہ کی صحت سے متعلق گفتگو کی۔

پروگرام کی میزبان نے آئمہ سے شوکت خانم کے حوالے سے سوال کیا جس پر گلوکارہ نے جواب دیا کہ یہ پروجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ میری والدہ کو بھی کینسر تھا۔

میں نے وہ وقت اپنی ماں کے ساتھ گزارا، ان کی کیموتھراپی ہوئی، علاج کے دوران میرے سامنے ان کے سارے بال جھڑ گئے تھے۔

آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ میری والدہ کی طبیعت بالکل ٹھیک ہو چکی تھی، لیکن ان کا انتقال ہوگیا۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کا اس حوالے سے مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو دیکھیں


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts