آخر ان کی خوبصورتی کا راز کیا ہے؟ یہ 5 اداکارائیں اپنے چہرے اور بالوں کی خوبصورتی کے لیے کس چیز کا استعمال کرتی ہیں۔۔۔۔۔ راز بتا دیا

image

ندا یاسر کے مارننگ شو میں کچھ اداکاراؤں نے شرکت کی، اور اپنی بیوٹی ٹپس شیئر کیں۔ آئیے بتاتے ہیں آپ کو کہ آپ کی پسندیدہ اداکاراؤں کے خوبصورتی کے راز۔

امر خان

امر خان نے اگرچہ زیادہ ڈراموں میں کام نہیں کیا، یہ ایک رائٹر اور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے بالوں کا راز۔ ان کا کہنا تھا کہ بالوں میں سرسوں کے تیل کا استعمال کریں۔ اس سے آپ کے بال بہت اچھے ہوجائیں گے۔

اریبہ حبیب

اریبہ حبیب نے بتایا کہ شہد میں لیموں ڈال کر اس میں کافی ملائیں اور وہ صبح اپنے چہرے پر لگائیں، آپ کا چہرہ اس سے بہت اچھا ہوجائے گا۔

عائشہ عمر

اداکارہ نے بتایا کہ ہر گھر میں ایلوویرا ہوتا ہے، اسے صبح اپنے سر میں اور چہرے پر لگائیں، اسے ہم پرائمر کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے آپ کا چہرے تروتازہ رہے گا۔

کومل عزیز خان

ان کا کہنا تھا کہ میرے بال کافی روکھے تھے، میں نے دہی اور انڈے کا مکسچر بالوں میں لگایا، تو اس سے میرے بال بہت زیادہ اچھے ہوگئے تھے۔

زرنش خان

انہوں نے بتایا کہ بنے ہوئے چاول آدھا کپ لیں، اس میں 5 سے 6 قطرے دودھ شامل کریں اور اس میں لیمو اور شہد شامل کر کے پیسٹ بنا لیں۔ اسے چہرے پر لگائیں اس سے ہر قسم کے دانے، داغ، دھبے صاف ہوجائیں گے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts