یہ پٹھان ہیں! شوبز انڈسٹری کے 5 اداکار کون سے ہیں جن کا تعلق پٹھان گھرانے سے ہے اور ان کو سب پسند کرتے ہیں؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری بے پناہ باصلاحیت اداکاروں سے بھری پڑی ہے۔ انڈسٹری میں موجود ہر اداکار کی اپنی پہچان ہے جبکہ ہماری ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے بہت سے اداکاروں کا تعلق پاکستان کے مختلف صوبوں سے ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے پاکستان کے ان 5 اداکاروں کے بارے میں جو پٹھان ہیں۔

1) ماہرہ خان

ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی سب سے بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ کا تعلق پختون گھرانے سے ہے۔ ماہرہ نے 2011 میں فلم 'بول' سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔

2) جنید خان

جنید خان صرف ایک بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ ایک اچھے گلوکار بھی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کا چلنے والا ڈرامہ 'کشف' مداحوں کی جانب سے کافی داد سمیٹ رہا ہے۔ جنید خان نے اب تک متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ان کا تعلق بھی پٹھان فیملی سے ہے۔

3) سارہ خان

سارہ خان پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں، حال ہی میں یہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ ان کا تعلق بھی پٹھان گھرانے سے ہے۔ یہ اور ان کی بہن نور ظفر خان دونوں ہی بہترین اداکارائیں ہیں۔

4) عائزہ خان

عائزہ خان کو پاکستان کی سب سے بہترین اداکارہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ یہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ ہیں۔ عائزہ خان کا ہر ڈرامہ ہی ان کے مداحوں میں کافی مقبول ہوتا ہے، لوگ ان کی اداکاری کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ عائزہ خان بھی پٹھان فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔

5) بلال عباس خان

اداکار بلال عباس نے اپنی اداکاری کے سفر کا آغاز ڈرامہ 'سایہ دیوار بھی نہیں' سے کیا، انہوں نے بہت کم عرصے میں ہی شوبز انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔ ان کا تعلق بھی پٹھان گھرانے سے ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts