شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر صرف ایک پوسٹ لگانے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

ممبئی: سوشل میڈیا پر مقبول ترین فلمی شخصیات چاہے وہ پاکستان سے ہوں یا بھارت سے، اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے تشہیری پوسٹس کر کے بھی لاکھوں روپے کما رہی ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان بھی ان شخصیات میں شامل ہوتے ہیں۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگانے کے عوض کتنے پیسے وصول کرتے ہیں؟ اس کا جواب ایسا ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی۔

ویب سائٹ فلم فئیر کے مطابق بھارتی شہرت یافتہ اداکار شاہ رخ خان جنہیں انسٹاگرام پر 2 کروڑ 20 لاکھ لوگوں نے فالو کر رکھا ہے وہ ایک تشہیری پوسٹ لگانے کے 80 لاکھ سے 1 کروڑ بھارتی روپے تقریباً 1 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے سے 2 کروڑ 26 لاکھ پاکستانی روپے تک وصول کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ رقم اگرچہ کچھ زیادہ نہیں ہے لیکن عام لوگوں کے لئے یہ رقم ان کی زندگی بھر کی کمائی سے بھی زیادہ ہے جو شاہ رخ خان صرف انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کما لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان بالی ووڈ کے ایک کامیاب ترین اداکار مانے جاتے ہیں جنہوں نے کئی برسوں سے فلمی صنعت میں اپنا نام بنایا ہوا ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts