آج کل سوشل میڈیا پر اداکار و گلوکار فرحان سعید کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
کچھ عرصہ قبل اداکارہ عروہ حسین نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس میں ان سے ان کے شوہر سے شادی کی متعلق سوال کیا گیا۔
عروہ سے سوال کیا گیا کہ 'اگر آپ کے شوہر یعنی فرحان سعید دوسری شادی کر رہے ہوں گے تو کیا آپ اس شادی کو رکوانے جائیں گی؟'
اداکارہ نے جواب دیا کہ 'جب وہ شادی کرنا چاہ رہے ہیں تو میں کیوں رکواؤں گی؟ میں کرنے دوں گی انہیں شادی'۔