ڈرامہ ارطغرل غازی کے کون سے مشہور اداکار پاکستان آگئے؟

image

مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی کے چرچے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہیں۔ اس ڈرامہ میں کام کرنے والا ہر اداکار مداحوں کے دل کے بے حد قریب ہے۔ ترک سیریز کے ناصرف ہیرو ہیروئن کے چرچے ہیں بلکہ معاون اداکاروں کو بھی بے حد شہرت حاصل ہے۔

تاہم ڈرامہ میں ارطغرل کے قریبی ساتھی 'دوحان ایلپ' (سپاہی روشان) کا کردار کرنے والے اداکار 'جاوید جیتن گُنیر' آج پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر مداحوں سے شیئر کی جو استنبول سے اسلام آباد کی فلائٹ کا تھا۔

11 گھنٹے قبل جاوید جیتن گُنیر کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی بورڈنگ پاس کی تصویر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکار آج پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ چکے ہوں گے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts