میرا گھر میری ساس نے چین سے آئی چیزوں سے سجایا ہے۔۔۔ مشہور اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے اپنے گھر کو کیسا سجایا ہے؟ دیکھیں ویڈیو اور چند تصاویر

image

سنیتا مارشل پاکستان فیشن انڈسٹری کی مشہور ترین ماڈل رہ چکی ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا، بعدازاں ان کو اداکاری کی آفر ہوئی تو انہوں نے مختلف ڈرامے بھی کیے۔

سنیتا مارشل کی شادی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار حسن احمد سے ہوئی جبکہ اب ان کے دو بچے ہیں۔

Source : Home Love Lifestyle

سنیتا اور حسن کا گھر بے حد خوبصورت ہے، انہوں نے اپنے گھر کی تھیم پیسٹل کلرز پر رکھی ہے، دونوں نے گھر کو بہت ہی منفرد اشیاء سے سجایا ہوا ہے۔

سنیتا مارشل سے جب سوال کیا گیا کہ 'گھر کی سجاوٹ کس نے کی؟' تو اداکارہ و ماڈل نے جواب دیا کہ 'میری ساس کو ان سب چیزوں کا بے حد شوق ہے، یہ سب ان ہی کی محنت کا نتیجہ ہے'۔



سنیتا کا اپنے خوبصورت گھر میں موجود دلکش چیزوں کے بارے میں کہنا تھا کہ 'چونکہ میرے سسرال والے تقریباً 4 سال تک چین میں رہے ہیں، تو وہاں کی بے شمار چیزیں میرے گھر میں موجود ہیں'۔

ایک جھومر کے بارے میں سنیتا نے بتایا کہ 'یہ جھومر ترکی سے لایا گیا تھا'۔


آئیے دکھاتے ہیں آپ کو سنیتا مارشل اور حسن احمد کے گھر کی کچھ تصویری جھلکیاں۔








About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.