پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار فیصل قریشی کا شمار پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ورسٹائل شخصیات میں ہوتا ہے، علاوہ ازیں اُن کا اپنے اہلخانہ کا بھرپور خیال رکھنا اور بچوں کے ساتھ وقت گزارنا ان کے پرستاروں کو خوب بھاتا ہے۔
حانش قریشی آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں کیونکہ اُنہوں نے پہلے کی نسبت اپنے وزن میں نمایاں کمی لاکے سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔
انہوں نے ویڈیو اور فوٹو شئیرنگ ایپلیکیشن اِنسٹاگرام پر اپنی بہترین ٹرانسفارمیشن کی تصاویر بھی شیئر کیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ حانش نے خود میں بدلاؤ لانے کیلئے کافی مھینوں سے محنت کر رہی تھیں۔
حانش اب ایک فٹنس کوئین بن گئی ہیں، ذیل میں اُن کی کچھ حالیہ تصاویر ملاحظہ کریں۔