مُجھے اذان کا وقت بے حد پسند ہے کیونکہ اُس وقت سکون سا محسوس ہوتا ہے جسے بیان نہیں کر سکتی ۔۔۔۔۔۔ پریانکا چوپڑا اذان کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

بھارتی فلم انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ اذان کا وقت ان کا پسندیدہ وقت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ غروب آفتاب کے وقت اپنے ٹیرس پر بیٹھتی ہیں، جہاں چھ مساجد سے اذان سنائی دیتی ہے اور وہ وقت انہیں بہت پسند ہے، کیونکہ اس وقت انہیں ایک سکون سا محسوس ہوتا ہے جسے وہ بیان نہیں کر سکتیں۔

پریانکا چوپڑا کی ایک پرانی ویڈیو ہے جس میں وہ اذان کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں مزید کہا کہ مجھے واقعی وہ پانچ منٹ بہت پسند ہیں جب سورج طلوع ہو رہا ہو اور لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی آواز سنائی دے رہی ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ عجیب پرامن وقت میرا دن کا پسندیدہ وقت ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts