امریکی الیکشن، باراک اُوبامہ کا عوام کو اپنا نمبر دینے کا مقصد کیا ہے؟

image

واشنگٹن: امریکی سابق صدر باراک اُوبامہ انتخابات کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اپنی عوام کو ووٹر لسٹ میں رجسٹرڈ کرانے کے لئے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا نمبر جاری کردیا تاکہ لوگ الیکشن کے حوالے سے لوگوں کا موقف سے باخبر ہوسکیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی سابق صدر نے انتخابات سے متعلق عوامی رائے جاننے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنا نمبر جاری کیا ہو۔

امریکا کے پہلے سیاہ فام سابق صدر باراک اوبامہ نے عوام کی رائے جاننے کے لئے ٹوئٹر پر ایک نمبر جاری کیا ہے، جس کے ساتھ کیپشن لکھا ہے کہ آپ ووٹ کس طرح ڈالیں گے، الیکشن سے متعلق آپ کے کیا خیالات ہیں، سب باتیں مجھ سے شیئر کریں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں بھی وقتاً فوقتاً آپ سب سے رابطے میں رہوں گا اور شئیر کروں گا کہ میرے ذہن میں کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جو نمبر سابق صدر نے جاری کیا ہے وہ ان کا ذاتی نمبر نہیں بلکہ کمیونٹی کا نمبر ہے جس ہزاروں کی تعداد میں عوامی پیغامات موصول ہوتے ہیں اور یہ نمبر شکاگو کا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر اوبامہ کے اس ٹویٹ میں جاری ہونے والے نمبر پر اب تک 2 لاکھ 36 ہزار پیغامات موصول ہوچکے ہیں جبکہ اس ٹوئٹ میں 30 ہزار مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا ہے اور ہزاروں صارفین نے تبصرے بھی کیے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.