ارشد چائے والے کو بزنس شروع کرنے کا مشورہ کس نے دیا اور اب یہ کون کون سے شہر میں اپنا کاروبار شروع کرنے والے ہیں؟

image

سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے ارشد نے حال ہی میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنا خود کا کیفے کھولا ہے، جو کہ مکمل طور پر کسی گاؤں کا منظر پیش کرتا ہے۔

ارشد نے ایک مارننگ شو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ Cafe Chai Wala صرف میرے کیفے کا نام ہی نہیں بلکہ یہ بہت جلد ایک برانڈ بن جائے گا، انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان کے مختلف شہروں میں اس کی برانچیں کھولیں گے۔

ارشد سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کو کیفے کھولنے کا مشورہ کس نے دیا تو انہوں نے بتایا کہ 'میرے بھائی نے میری بہت مدد کی، انہوں نے ہی اس کیفے کو ڈیزائن کیا اور یہ آئیڈیا بھی میرے بھائی کا ہی تھا'۔

ارشد نے بتایا کہ اس کیفے میں ان کی ٹیم 10 سے 12 لوگوں پر مشتمل ہے جبکہ وہ خود بھی اس کیفے میں ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔

واضح رہے 2016 میں ایک باوقار اور خوبصورت چائے والے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد اسے مختلف برانڈز نے ماڈلنگ کے لیے ہائر کیا تھا تاہم اب ارشد نے اپنی پہچان کو برقرار رکھتے ہوئے کیفے کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts