کیا امریکہ کے کرنسی نوٹ پر پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کی تصویر ہے؟ آخر یہ کیا معاملہ ہے؟
تفصیلات کے مطابق اداکار نعمان اعجاز نے خود ہی اس بات کی وضاحت کردی۔
سینئر اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک تصویر شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی زندگی کا سی ای او خود بننا چاہیے۔ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے ایک سو ڈالر کے نوٹ کی تصویر پوسٹ کی ہے جس پر اداکار کی اپنی تصویر شائع ہے۔
نعمان اعجاز نے کیپشن میں لکھا کہ 'خود اپنی زندگی کا سی ای او بنیں اور پھر اپنے حساب سے جب چاہیں ترقی کریں، کسی کو نکالیں یا پھر بھرتی کریں'۔
نعمان اعجاز نے کیپشن میں مشہور شعر بھی کچھ اس طرح لکھا:
''کوشش نہ کر تُو سبھی کو خوش رکھنے کی
ناراض تو یہاں کچھ لوگ خُدا سے بھی ہیں''