جیتو پاکستان کر کے ایسے لگتا ہے جیسے روز میرا ولیمہ ہے۔۔۔ اداکار فہد مصطفیٰ اپنے شو اور اہلیہ کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

فہد مصطفیٰ پاکستان کے نامور اداکار، پروڈیوسر اور ٹی وی پروگرام کے میزبان ہیں۔ فہد نے جب سے پروگرام جیتو پاکستان کی میزبانی کا آغاز کیا ہے، تب سے ہی ان کے مداحوں کی تعداد میں بت پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

فہد ویسے تو انٹرویوز میں کم ہی نظر آتے ہیں لیکن فہد کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ ثناء اور اپنے پروگرام کے حوالے سے کچھ انکشاف کیے۔

فہد کا کہنا تھا کہ ''جیتو پاکستان میں میزبانی کرنے کے باعث مجھے ایسا لگتا ہے جیسے روز میرا ولیمہ ہو، لوگ مجھے اتنی اٹینشن دیتے ہیں''۔

ایک سوال کے جواب میں فہد کا کہنا تھا کہ ''میں اداکاری کرنے کے لیے کسی پروڈیوسر کا محتاج نہیں ہوں، میں نے اپنی محنت اور لگن کے ساتھ پروڈکشن ہاؤس کھولا، اب میرا جب دل کرے میں اداکاری کر سکتا ہوں''۔

اپنی اہلیہ سے متعلق فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا کہ ''میرا اور ثناء کا میاں بیوی والا رشتہ نہیں ہے، ہم ایک بہترین دوست ہیں اور میں کبھی بھی ثناء کی کمپنی میں بور نہیں ہوتا، ویسے بھی میرے دوستوں کی تعداد انتہائی کم ہے''۔

فہد مصطفیٰ نے اپنے انٹرویو کے دوران مزید کیا کہا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts