صفدر اعوان کی گرفتاری کے وقت سادہ لباس میں ملبوس شخص کون تھا؟ حقیقت سامنے آگئی

image

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی گرفتاری کے وقت سادہ لباس میں ملبوس شخص مریم نواز کا اپنا گارڈ تھا جسے ایک نجی چینل نےادارے کا اہلکار بتایا۔

واقعے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صفدر اعوان کو باعزت طریقے سے لے جایا گیا جبکہ انہوں نے پولیس موبائل میں بیٹھنے سے پہلے نعرے بازی بھی کی۔

تاہم معاون خصوصی برائے اطلاعات شہباز گل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ''ایک چینل پر خبر چلی کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار کسی سے ہدایات لے رہا ہے، یہ سب مل کر ہمیں بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اصل میں یہ سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص کسی ادارے کا اہلکار نہیں، سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص مریم نواز کا اپنا گارڈ ہے''۔


شہباز گل کا کہنا تھا کہ ''آپ لوگ اور کتنا جھوٹ بولیں گے؟''

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گرفتاری کے روز نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو دروازہ توڑ کر گرفتار کیا گیا ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts