انہوں نے اپنی ماں کے لیے 60 لاکھ کی گاڑی خریدی اور۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسڑری کے وہ مشہور اداکار جنہوں نے 2020 میں شاندار گاڑیاں خریدیں

image

سال 2020 بہت سے پاکستانی شوبز کے ستاروں کے لیے خوشیوں کا سال ثابت ہوا۔ کسی کی اس سال شادی ہوئی تو کسی اداکار نے اپنا نیا گھر خریدا۔ کسی کا گھر اولاد کی نعمت سے مالا مال ہوا تو کسی نے نئی گاڑی تحفے میں دے کر اپنی ماں اور اہلیہ کو خوش کیا۔

پاکستانی اداکاروں کے شاہانہ انداز سے ان کے ذوق اور پسند کا اندازہ باخوبی لگایا جاسکتا ہے، آج ہم آپ کو ان مشہور اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جنہوں نے سال 2020 میں شاندار اور مہنگی گاڑیاں خریدیں۔

منیب بٹ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار منیب بٹ کو اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے ہمیشہ ہی مداحوں کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی، اداکار منیب بٹ سوشل میڈیا پر زیادہ ایکٹو نظر نہیں آتے لیکن اپنی ہر خوشی انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ضرور شیئر کرتے ہیں۔ منیب نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ ماہ قبل گاڑی فارچونر (Fortuner) کے ساتھ تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں اداکار نے تحریر کیا کہ میری نئی سواری۔ ساتھ ہی الحمداللہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ اداکار کو بہت سے شوبز ستاروں نے نئی گاڑی خریدنے پر مبارکباد پیش کی۔


عاصم اظہر

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے بھی کچھ عرصہ قبل ٹویوٹا فارچونر (Toyota Fortuner) اپنی ماں کے لیے خریدی۔ عاصم نے انسٹاگرام پر گاڑی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری ماں کو ہمیشہ سے یہ گاڑی خریدنے کی خواہش تھی، آج میں نے یہ خرید لی۔ ماشاءاللہ، الحمداللہ۔ گلوکار کی خریدی گئی گاڑی کی قیمت 60 سے 80 لاکھ تک ہے۔ عاصم کی اس پوسٹ پر بہت سے مداحوں اور شوبز ستاروں نے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


زید علی

پاکستان کے نمبر ون یوٹیوبر زید علی نے کچھ دن قبل ہی اپنی اہلیہ یمنی کے لیے بی ایم ڈبلیو (BMW) بطور تحفہ خریدی اور انہیں پیش کی، زید نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس کے نیچے خوبصورت کیپشن درج تھا۔ زید نے کیپشن تحریر کیا کہ ''آج ہماری شادی کی سالگرہ نہیں ہے، نہ ہی آج یمنیٰ کی سالگرہ ہے، آج کچھ بھی خاص نہیں ہے۔ لیکن میں نے یمنیٰ کے لیے نئی گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا، مجھے نہیں لگتا کہ کسی سے پیار کا اظہار کرنے کے لیے کسی مخصوص دن کی ضرورت ہوتی ہے''۔ زید کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوئی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts