کیا آپ بھی مختلف پتھر پہنتے ہیں اور کیا آپ جانتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کونسا پتھر پہنتے تھے؟ جانیں دلچسپ معلومات

image

پتھر کی انگھوٹیاں ہر دور میں قابلِ ذکر رہی ہیں۔ پتھروں کی بھی کئی اقسام ہیں جن میں سب زیادہ اگر کوئی پتھر قابلِ ذکر ہے تو وہ عقیق ہے۔ عقیق پتھر سے متعلق کئی مذہبی روایات بھی ہیں اور نظریات بھی ہیں۔ پتھروں میں فیروزہ اور زمرد بھی زیادہ استعمال کئے جانے والے پتھر ہیں جن سے بنی انگھوٹیاں دنیا بھر میں لوگ پہنتے ہیں۔ اور کچھ تو ان پتھروں کے کئی قیمتی زیورات بھی زیب تن کرتے ہیں۔ مگر سب سے زیادہ عقیق کو اہمیت اس لئے حاصل ہے کہ:
'' ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی اپنے دائیں ہاتھ کی انگلی میں یمنی عقیق پہنتے تھے۔''
عقیق میں سیلیکیٹ اور آئرن کے ذرات دیگر دھاتوں سے زیادہ پائے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عقیق سب سے زیادہ مہنگا اور قیمتی پتھر ہے۔ عقیق چٹانوں کے اندر پائے جاتے ہیں اور دریائوں کی تہوں میں ملتے ہیں۔ عقیق چٹان کی سبز مٹی کی ایک پتلی میں پائے جاتے ہیں جہاں سے ان کو بہ آسانی الگ کر لیا جاتا ہے۔ اس کا سائز جوار کے ایک دانہ کے سائز سے لے کر ایک فٹ قطر تک ہوتا ہے۔عام طور پر دو یا تین انچ قطر کا بھی ہوتا ہے۔دنیا کے کئی ممالک میں عقیق کی کانیں پائی جاتی ہیں جن میں سے جرمنی، عرب، برازیل، یوروگوئے، یمن، امریکا او ر ہندوستا ن میں گجرات اور حیدرآباد دکن قابل ذکر ہیں۔
عقیق کی اقسام:
عقیق کی کئی اقسام ہیں جن میں سے ہر اقسام کا ذکر کرنا شاید ممکن نہیں مگر وہ اقسام جو زیادہ پہنی جاتی ہیں وہ ذیل میں درج ہیں:
• عقیق سلیمانی: اس میں گول دھاریاں ہوتی ہیں جو کہ بہت منفرد قسم کی ہوتی ہیں۔
• یمنی عقیق: یہ سب سے زیادہ نفیس اور اعلیٰ قسم ہے۔ جوکہ جگر یا کلیجی
رنگ کا ہوتا ہے۔
• ڈوری دار عقیق: اس پر مختلف قسم کی لائنیں یا ڈوری نما گھیرے ہوتے ہیں۔
• چشمی عقیق: جیساکہ نام سے ظاہر ہے کہ اس عقیق کی شکل اور بناوٹ آنکھ سے مشابہت ہوتی ہے۔
• عقیق شجری: اس میں درخت کی شاخوں جیسی لائنیں ہوتی ہیں۔

About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.