یہ شادی کرتے ہی جرمنی چلے گئے۔۔۔ پاکستانی شوبز کے وہ اداکار کون سے ہیں جو شادی کرنے کے فوراً بعد ہی دوسرے ملک گھومنے گئے؟ اور جس پر کافی پیسے بھی خرچ کیے

image

پاکستانی اداکار ہمیشہ ہی اپنے اسٹائل اور گریس کو لے کر مداحوں کی دلچسپی کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ کبھی کسی اداکار کی شادی خبروں میں رہتی ہے تو کبھی کسی اداکار کے گھر بچوں کی پیدائش۔ اداکار جس طرح اپنی شادی یادگار بنانے کا سوچتے ہیں، بالکل اسی طرح اداکار شادی کے بعد گھومنے جانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوۓ اسے یادگار بناتے ہیں۔

آج ہم آپ کو چند ایسے اداکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے ناصرف اپنی شادی کو دھوم دھام سے منایا بلکہ ہنی مون کے لیے دوسرے ممالک کا انتخاب کیا اور اس پر ڈھیروں پیسے خرچ کئے۔

1) ایمن خان اور منیب بٹ

ایمن اور منیب دونوں ہی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں، انہوں نے اپنی شادی بہت دھوم دھام سے کی۔ ان کی شادی کی کئی تقریبات ہوئیں جو کافی دنوں تک چلیں تاہم شادی کے بعد اداکار جوڑا گھومنے جرمنی کے شہر برلن گیا۔ وہاں انہوں نے کئی دن گزارے، اور کافی پیسے خرچ کئے۔

2) عروہ حسین اور فرحان سعید

عروہ اور فرحان کو کام کی وجہ سے شادی کے فوری بعد تو گھومنے جانے کا موقع نہ مل سکا لیکن شادی کے کچھ عرصہ بعد فرحان کا موریشس میں میوزیکل کانسرٹ تھا جس کی وجہ سے وہ اپنی اہلیہ عروہ کو اپنے ساتھ لے گئے اور یہاں جوڑے نے اپنا ہنی مون منایا۔

3) عائزہ خان اور دانش تیمور

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی عائزہ اور دانش کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ دونوں کی جب شادی ہوئی تو کئی عرصہ تک انکی شادی موضوع بحث رہی۔ دونوں اپنے ہنی مون کے لیے تھائی لینڈ گئے جو کہ انتہائی خوبصورت جگہ ہے۔ جوڑے نے اپنے ہنی مون پر کافی پیسے خرچ کئے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts