انہوں نے 1 کروڑ کی گاڑی بیٹے کو تحفے میں دی ۔۔۔۔۔ وہ اَداکار جنہوں نے اپنے بچوں کو اُن کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مہنگے ترین تحفے دیے

image

بالی ووڈ انڈسٹری کے نام نہاد اداکار تو ہیں ہی اپنی مثال آپ ساتھ ہی اُن کے بچے بھی کسی سے کم نہیں۔ بھارتی فلموں کے نامور اداکار اپنی تمام تقاریب کو بڑے ہی دھوم دھام سے مناتے ہیں تاکہ خوشگوار لمحات ہمیشہ یاد رکھے جائیں۔

بالی ووڈ اداکار جن کے بچے بھی انہیں کی طرح بننا چاہتے ہیں اور بالی ووڈ صنعت میں قدم جمانا چاہتے ہیں۔ یہ بات بالکل درست ہے کہ بھارتی اداکاروں کے بچوں کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج ہم جانیں گے کہ بالی ووڈ اداکاروں نے اپنے بچوں کو اُن کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کونسے مہنگے ترین تحائف دئے۔

1- کرینہ کپور اور سیف علی خان

بالی ووڈ کے نامور اداکار سیف علی خان کے ننھے بیٹے تیمور خان بھی اسی فہرست میں شامل ہیں۔ سیف علی خان نے اپنے بیٹے تیمور خان کو اس کی پہلی سالگرہ پر ایک گاڑی تحفے میں پیش کی تھی جس کی قیمت 1 کروڑ تیس لاکھ روپے ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ننھے نواب کی ماما کرینہ کپور نے اپنے صاحبزادے تیمور خان کو ایک جنگل تحفے میں دیا تھا جوکہ بھارتی شہر ممبئی سے 50 کلو میٹر دوری پر واقع ہے جس کا نام تیمور علی خان فوریسٹ رکھا گیا ہے۔

2- ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن

بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے زیادہ معروف اسٹار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی بیٹی رادھیا بچن 9 سال کی ہوچکی ہیں۔ ابھیشیک بچن کی بیٹی اَرادھیا بچن کو ان کے دادا یعنی امیتابھ بچن نے اپنی پوتی کو پہلی سالگرہ کے موقع پر منی کوپر گاڑی بطور تحفے میں پیش کی تھی جس کی قیمت 25 لاکھ ( 20 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

3- رانی مُکھرجی

بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ رانی مُکھرجی جنہوں نے کئی سالوں تک بہترین اداکارہ کے طور پر راج کیا۔ اداکارہ رانی مُکھرجی کی بیٹی کا نام ادیرا ہے جس کی پیدائش پر انہیں اداکارہ اور ان کے شوہر نے 2 مہنگے بنگلوز تحفے میں پیش کئے تھے۔

4- شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے کروڑوں کمانے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے بچوں سہانا اور اریان خان کو سال 2009 میں (اوڈی اے 6) گاڑی تحفے میں دی تھی جس کی قیمت 60 لاکھ( 93 اعشاریہ 6 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts