بھارتی اداکارہ ثناء خان جنہوں نے کچھ وقت قبل خدا کے دین کی خاطر شوبز سے دوری اختیار کرلی اور مذہب کے طور طریقوں کو باخوبی پورا کرنے لگی۔ ان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کیا گیا جس میں انہوں نے ایک دعا بتائی جس کا اردو ترجمہ یہ ہے کہ:
'' اے دلوں کو پلٹانے والے مجھے اپنے دین پر ثابت قدم رکھ ''
ان کا کہنا تھا کہ:
'' اسلام کی طرف راغب کرنے والی تو صرف اللّٰہ تعالیٰ کی ذات ہے لیکن یہ دعا ہے جو میں ہر نماز میں دعا کے وقت بھی پڑھتی ہوں، اور چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے ہر وقت پڑھتی ہوں جو مجھے خدا کی عبادت کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ ''
میں نے سوچا کہ یہ میں آپ سب لوگوں سے بھی شیئر کروں آپ سب بھی یہ دعا جتنا ہو سکے پڑھیں کیونکہ اگر ہمیں اپنی زندگی میں کچھ چاہیے تو آپ اللہ سے تعلق بنائیں پھر وہ آپ کو خوب نوازے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ:
قربانی دیئے بغیر انسان کچھ حاصل نہیں کر سکتا اس لئے پہلے خدا کے لئے قربان کریں اور دیکھیں وہ کتنا عطا کرتا ہے۔