رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران رشتۂ ازدواج میں بندھنے والے پاکستان شوبز صنعت کے سینئر اداکار منظر صہبائی اور اداکارہ ثمینہ احمد کی کراچی کے ساحل پر سیر سپاٹے کرتے سیلفی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
معروف جوڑی اداکار منظر صہبائی نے حال ہی میں ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے ہمراہ ایک سیلفی پوسٹ کی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ساحل سمندر کا وقت۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تصویر کے کیپشن کے ذیل میں سؤل میٹ یعنی بہترین ساتھی لکھا۔ مداحوں کی جانب سے ان کی سیلفی کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ساتھی اداکار منظر صہبائی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھیں۔ 70 سال سے زائد عمر رکھنے والے منظر صہبائی کی ثمینہ احمد سے شادی 4 اپریل 2020 کو انجام پائی تھی۔