پاکستان میں پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم "اردو فلکس" کا اعلان کر دیا گیا

image

آن ڈیمانڈ اسٹریمنگ کے شعبہ میں فروغ کے لئے پاکستان میں پہلے او ٹی ٹی نیٹ ورک ''اردو فلکس'' کا اعلان

دنیا بھر میں آن لائن اسٹریمنگ کے زریعے مرحلہ وار اور کم وقت پر مبنی ویب سریز، ڈاکیومینٹریز اور دستاویزی فلمز وغیرہ کا رجحان بڑھ گیا ہےاور یہ تیزی سے مقبول بھی ہورہا ہے ، پاکستان میں اس شعبے کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی سطح پر معروف ڈیجیٹل نیٹ ورک "ای میکس میڈیا" نے پاکستان کے پہلے اردو اسٹریمنگ پلیٹ فارم''اردو فلکس'' فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اردو فلکس کے زریعے ناظرین اردو فلمز،سریز، کارٹونز، ترکی کے ڈراموں کی اردو زبان میں ڈبنگ اور ، ڈاکیومینٹریز با آسانی دیکھ سکیں گے ۔

واضح رہےکہ معروف تفریحی نیٹ ورک ای میکس میڈیا پاکستان میں ایسا پہلا نیٹ ورک ہوگا جو خاص اردو زبان کا ( او ٹی ٹی ) اسٹریمنگ پلیٹ فارم مہیا کرنے والا ہے ،جبکہ اس ہی نیٹ ورک کی بدولت پاکستان شوبز کے کام کو عالمی مارکیٹ میں پزیرائی حاصل ہوئی۔

توقع ہے کہ یہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم جنوری 2021کے وسط میں باقاعدہ لانچ کردیا جائے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts