اسکول بند کریں گے یا نہیں؟ پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے بڑا فیصلہ

image

پاکستان اسکولز ایسوسی ایشن نے 24 نومبر سے 31 جنوری تک اسکولز بند کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاق کی جانب سے اسکولز کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سردیوں کی چھٹیاں دینے کی تجویز دی گئی جس پر وزیرِتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سردیوں کی چھٹی کی ضرورت نہیں ہے،تاہم پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے وزیرِتعلیم سندھ سعید غنی کے اعلان کی بھرپور حمایت کی ۔

اس ضمن میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس میں کہا گیا کہ بچوں کا پہلے ہی تعلیم کا بے حد نقصان ہوچکا ہے ،اور کرونا ایس او پیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں بچوں کو متبادل دنوں میں یا متبادل شفٹوں میں اسکولز بلا یا جارہا ہے اور ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ ہو ۔

پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چئیرمین پرویز ہارون نے واضح کیا کہ اگر کسی اسکول سے کرونا کا مثبت کیس سامنے آئے تو ایسے میں اس اسکول کو 15 روز کے لئے بند کیا جاسکتا ہے مگر ملک بھر کے اسکولز بند کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہوگا اور نجی تعلیمی اداروں کے لئے یہ اقدام کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں ہے ۔ تاہم وفاق کی جانب سے پیش کردہ تجویز کو مسترد کردیا گیا ۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts