راہگیروں نے سیف علی خان کی بیٹی سارہ کو بھکاری سمجھ کر پیسے دے دیے۔۔۔ اداکارہ قصّہ بتاتے ہوۓ

image

بالی ووڈ انڈسٹری کے نواب اور معروف اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے بھی فلموں میں اداکاری کا آغاز کردیا ہے اور بہت ہی کم عرصہ میں اپنے ڈھیروں مداح بھی بنا لیے۔

تاہم ایک مرتبہ سارہ علی خان کو راہگیروں نے بھکارن سمجھ کر پیسے دے دیے تھے۔ لیکن ایسا کب اور کیوں ہوا؟

اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ بچپن میں انھیں راہگیروں نے بھکارن سمجھ کر پیسے دے دیے تھے۔ سارہ علی خان نے اپنے بچپن کا ناخوشگوار واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ "وہ اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک چھٹیاں منانے کے لیے موجود تھیں جہاں ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھلا سکتی"۔

سارہ علی خان نے بتایا کہ "چھٹیاں گزارنے بیرون ملک موجودگی کے دوران ایک روز کچھ سامان خریدنے کی غرض سے ہمارے والدین مجھے اور میرے چھوٹے بھائی کو ایک اسٹور لے گئے اور وہ لوگ ہمیں باہر کھڑا کرکے خود اندر چلے گئے، میرا چھوٹا بھائی ابراہم واکر میں تھا اور میں نے اچانک ہی ڈانس کرنا شروع کردیا تو وہاں موجود لوگ ہمیں بھکاری سمجھ کر پیسے دینے لگے"۔

اداکارہ نے کہا کہ سارہ نے کہا کہ "مجھے اس وقت احساس ہوا کہ ڈانس کی وجہ سے مجھے پیسے مل رہے ہیں اس لیے میں رکنے کے بجائے جان بوجھ کر ڈانس کرتی رہی، اس دوران جب میرے والدین اسٹور سے باہر آئے تو کسی نے انہیں بتایا کہ سارہ سب کو اتنی پیار لگ رہی ہے کہ لوگ اسے پیسے دے رہے ہیں"۔

راہ گیر کی بات پر میری والدہ (امریتا سنگھ) نے برہم ہوتے ہوۓ کہا کہ "لوگ اسے پیاری اور معصوم سمجھ کر نہیں بلکہ بھکارن لگنے کی وجہ سے پیسے دے رہے ہیں"۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts