کسی کی ہوئی شادی تو کسی نے منائی دھوم دھام سے اپنی سالگرہ۔۔۔ گزشتہ ہفتہ کس کے چرچے رہے؟ اداکاروں اور مشہور شخصیات کی 4 تصاویر

image

ہر ہفتہ کسی نا کسی شوبز اداکار یا پاکستان کی مشہور شخصیت کی کوئی خبر یا تصویر وائرل ہوتی ہے جو کہ سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں صارفین کی جانب سے شئیر کی جاتی ہے۔

آج بھی ہم آپ کو گزشتہ ہفتہ کا کچھ ایسا ہی احوال بتانے والے ہیں۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ گزشتہ ہفتہ کس کس کے چرچے رہے اور وہ ٤ لوگ کون ہیں جن کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں۔

منال خان

منال خان پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں، ان کی جڑواں بہن ایمن خان بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ان بہنوں کی سالگرہ 20 نومبر کو آتی ہے جبکہ دونوں ہی ہر سال اپنی سالگرہ ایک دوسرے کے ساتھ مناتی ہیں لیکن اس سال کچھ الگ ہوا۔ ایمن چھٹیاں گزارنے اپنے شوہر منیب کے ساتھ ترکی گئی ہوئی ہیں جبکہ منال نے یہاں پاکستان میں ہی اپنی سالگرہ منائی۔ منال کو ان کے دوستوں نے ایک شاندار سرپرائز دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

ہرشالی ملہوترا

بالی ووڈ کی مشہور ترین فلم بجرنگی بھائی جان میں 'منی' کا کردار ادا کرنے والی چھوٹی سی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کی دیوالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ ہرشالی ان تصاویر میں اب ایک خوبصورت اور بڑی لڑکی دکھائی دے رہی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ صارفین ہرشالی کی یہ تصاویر دیکھ کر دنگ رہ گئی۔

بابر اعظم

دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شامل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بے پناہ وائرل ہوئی۔ یہ تصویر بابر نے اس وقت لی تھی جب ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے روانہ ہونے والی تھی۔ بابراعظم کی اس تصویر کو صارفین نے بے حد سراہا جبکہ اس تصویر پر سینکڑوں میمز بھی بنا ڈالے۔

ثناء خان

بھارت کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گذشتہ ماہ اکتوبر میں اسلام کی خآطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان سوش میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ کے ذرہعے کیا تھا۔ تاہم کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی کہ ثناء خان نے بھارتی ریاست گجرات کے ایک عالمِ دین 'مفتی انس' سے شادی کرلی۔ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ مداحوں کی جانب سے ان کے اس فیصلے کو خوب سراہا گیا جبکہ شادی کی تصویروں کو بھی خوب پذیرائی ملی۔

٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts