یہ کس مشہور اداکارہ کے بھائی ہیں؟ سنو چندا سے شہرت پانے والے ڈی جے کی فیملی میں اور کون کون ہے، دیکھیں کچھ تصاویر

image

پاکستان کے مشہور ترین ڈرامہ سنو چندا سے شہرت پانے والے ڈی جے، جن کا اصل نام سمیع خان ہے آج کل کافی ڈراموں میں معاون کردار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سمیع خان وہ چائلڈ اسٹار ہیں جنہوں نے بہت کم عرصہ میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

یہ بات تو ہم سب کے علم میں ہے کہ سمیع خان اداکار آدی خان کے بھائی ہیں تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا ایک اور انکشاف ہوا کہ سمیع اداکارہ لائبہ خان کے بھی بھائی ہیں، جس کا اعتراف خود لائبہ نے اپنی انسٹاگرام کی اسٹوری میں کیا۔

اداکارہ لائبہ کی اسٹوری پر کسی مداح نے سوال کیا کہ ''کیا آپ، سمیع، آدی اور ایمان سگے بہن بھائی ہیں؟'' جس کا جواب لائبہ نے دیا کہ ''ہاں جی''۔!

لائبہ کے اس جواب کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہونے لگی۔ آدی اور سمیع کو لوگ پہلے سے جانتے تھے لیکن یہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ چاروں آپس میں بہن بھائی ہیں۔

ان چاروں کی ایک ساتھ چند تصاویر ملاحظہ کیجیے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts