یہ تو بالکل لاپرواہ ہوتے ہیں! دسمبر میں پیدا ہونے والے لوگوں کی 5 دلچسپ باتیں

image

21 نومبر یا 21 دسمبر جن افراد کی سالگرہ آتی ہے ان کا برج قوس ہوتا ہے۔ برج قوس سے تعلق رکھنے والے افراد عام طور پر نئی معلومات اور نئی جگہوں پر جانے کے شوقین ہوتے ہیں۔ اپنی آزادی کی راہ میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ کو یہ بالکل پسند نہیں کرتے۔ یہ لوگ صاف گو ہوتے ہیں اور اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔

آئیے آپ کو اس برج کے حوالے سے 5 دلچسپ باتیں بتائیں۔

1) بڑے دل والے:

یہ لوگ بہت سخی اور بڑے دل کے مالک ہوتے ہیں۔ دوسروں کی کھلے دل سے مدد کرتے ہیں۔ اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے محنت کرتے ہیں اور آرام دہ زندگی بھی گزارتے ہیں۔

2) لاپرواہ:

یہ افراد لاپرواہ طبعیت کے مالک ہوتے ہیں۔ کسی چیز کو خاطر میں نہ لانے اور بلا ضرورت خطرے مول لینے کے عادی ہوتے ہیں۔ اپنی دھن میں مگن رہنا کوئی برج قوس سے تعلق رکھنے والے افراد سے سیکھے۔

3) حد سے زیادہ پر اعتماد:

برج قوس کے افراد اکثر معاملات میں حد سے زیادہ پر اعتماد ہو جاتے ہیں جس کے باعث انہیں کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، انہیں لگتا ہے کہ وہ کوئی غلطی نہیں کر سکتے جبکہ اس کے برعکس وہ کئی غلطیاں کر جاتے ہیں۔

4) صاف گو اور صاف دل کے مالک:

یہ لوگ صاف دل کے لوگ ہوتے ہیں۔ انہیں ہمیشہ صحیح بات کرنا پسند ہوتا ہے۔ یہ وہی کہتے ہیں جو وہ کہنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات تلخ بات بھی کہہ جاتے ہیں جو کہ دوسروں کو بری بھی لگتی ہیں۔

5) ذہین اور شعور والے:

برج قوس کے افراد ذہین اور پرجوش ہوتے ہیں اور ہر طرح کے موضوعات میں دلچسپی لیتے ہیں اور اپنی گفتگو سے دوسروں کو آسانی سے متاثر کرلیتے ہیں۔

تاہم پاکستان کے کچھ فنکار ہیں جو اپنی سالگره ماہ دسمبر میں مناتے ہیں جن میں ماہرہ خان (21 دسمبر)، راحت فتح علی خان (9 دسمبر)، اداکار علی خان (6 دسمبر)، رائٹر خلیل الرحمن (16 دسمبر)، اداکارہ ایمان علی (19 دسمبر)۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.