بال سیدھے کرنے کے بجائے اڑا ہی دیے! حدیقہ کیانی نے ایسا کیا کیا کہ ان کے خلاف ایک خاتون نے 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا؟

image

فیصل آباد میں ایک خاتون کی جانب سے پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون جن کا نام 'زاہدہ' ہے، انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ حدیقہ کیانی بیوٹی سیلون نے ان کے بال خراب کر دیے۔

زاہدہ کا کہنا ہے کہ ''انہوں نے گلوکارہ کے بیوٹی سیلون سے بال اسٹریٹ کروائے تھے، لیکن مضر اور ناقص کریموں کے استعمال سے بال جھڑ گئے جس کا واضح اثر میری شخصیت پر ہوا''۔

تاہم عدالت نے حدیقہ کیانی، فرنچائز اونر، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو 16 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

حدیقہ کیانی سیلون کی جانب سے اس بارے میں کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا جبکہ انہوں نے یہ ضرور کہا ہے کہ معاملے پر عدالت میں جواب جمع کرائیں گے۔

واضح رہے فرنچائز اونر کے خلاف بھی 2 کروڑ ہرجانہ اور اخراجات کی مد میں 25 لاکھ کا دعویٰ دائر کیا ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts