صرف کچھ دنوں میں قرآن شریف حفظ کرنے والا یہ طالبعلم کون ہے، جس نے سب کو حیران کردیا؟

image

کہتے ہیں کہ جب کسی چیز کی نیت کرلی جائے تو پھر چاہے آپ کو جتنی مرضی مشکلات کا سامنا ہو، اس کام کو کر کے ہی دم لیتے ہیں۔ ایسا ہی کارنامہ ایک طالبعلم نے سرانجام دیا، اور ناصرف اپنا بلکہ والدین کا نام بھی روشن کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیسبک پر ایک لڑکے کی تصویر وائرل ہوئی جس کا نام ''زوہیب حمزہ'' ہے۔

زوہیب نے قرآن شریف محض 105 دن میں حفظ کر کے لوگوں کو حیران کردیا۔ 105 جو کہ 4 ماہ سے بھی کم کا عرصہ ہوتا ہے، لیکن زوہیب نے وہ کر دکھایا جو لوگ سالوں میں بھی نہیں کر پاتے۔

گریجوئیشن کے موقع پر زوہیب اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا، خوشی اور شکر کے مِلے جلے تاثرات نے اس کی آنکھوں سے آنسو چھلکا دیے۔

٭ اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں کریں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts