اللہ کے 99 ناموں کی تلاوت بھی کی! دنیا کی 100 بااثر ترین فنکاروں کی فہرست میں پاکستان کے کون کون سے اداکار شامل؟

image

امریکہ کے مشہور ترین جریدے فوربز نے سال 2020 کی ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔

یہ فہرست اس بنیاد پر جاری کی گئی کہ جن فنکاروں کے سوشل میڈیا پر نہ صرف لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں بلکہ انہوں نےکورونا وبا کے دوران اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے بھی استعمال کیا۔

فوربز کی فہرست میں بھارت کے امیتابھ بچن، اکشے کمار، ہرتھیک روشن، شاہ رخ خان شامل ہیں۔ تاہم یہ اعزاز پاکستان کے تین فنکاروں کو ملا۔

1) ایمن خان

21 سالہ ایمن خان کے انسٹاگرام پر 7.7 ملین فالوورز ہیں، یہ انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں۔ گزشتہ برس ایمن خان کو ڈراما سیریل ’’باندی‘‘ اور ’’عشق تماشا‘‘ میں بہترین اداکارہ کے لیے ہم ایوارڈز میں نامزد کیا گیا تھا۔

2) ماہرہ خان

پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں کافی شہرت کمائی۔ ماہرہ خان کے انسٹاگرام پر تقریباً 7 ملین اور فیس بک پر 4 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ اداکارہ نے رواں سال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو دماغی صحت کے مسائل، خواتین پر تشدد اور چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔

3) عاطف اسلم

پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 5.3 ملین فالوورز ہیں۔ انہوں نے رواں سال مئی میں کورونا وبا کے دوران لوگوں میں امید جگانے کے لیے اسما الحسنیٰ ریلیز کیا تھا، جس میں انہوں نے اللہ کے 99 ناموں کی تلاوت کی تھی۔ یوٹیوب کی اس ویڈیو کو 22 ملین (2کروڑ 20 لاکھ) سے زائد لوگوں نے دیکھا تھا۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts