اکثر لوگوں کی آنکھوں کے گرد اس قسم کے دانے نکل آتے ہیں، اس کو غلونکے اور گوہانجنی کہا جاتا ہے جانیں اس سے نجات پانے کا آسان طریقہ

image

کسی بھی بیکٹیریل انفیکشن کے باعث آنکھوں کے سرخ پن اور غلونکے (گوہا نجنی) یا کسی بھی قسم کی بیماری کا سامنا ہو تو روزمرہ کے کاموں کو سر انجام دینا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے ۔ آنکھوں پر نکلنے والی گوہانجنی سے نجات پانے کے لیے دیہاتوں میں ایک طریقہ کار آج بھی رائج ہے کہ جس کی آنکھ پر غلونکہ نکلا ہو وہ رات کے وقت پڑسیوں کے دروازے پر پتھر مار کر بھاگ جائے اور کسی کو معلوم بھی نہ پو کہ پتھر کس نے مارا ہے تو گوہانجنی رات بھر میں ہی غائب ہو جائے گی لیکن ایسا کچھ بھی نہیں۔

درحقیقت غلونکے آنکھ کے اوپر بننے والے دانے ہوتے ہیں جو کسی انفیکشن یا آنکھ کی ٹھیک طرح صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بنتے ہیں۔ گوہانجنی کے خاتمے کے لیے زبردست نسخہ درج ذیل ہے۔ اس کے لئے سب سے پہلے ہمیں چاہیےلونگ دس عدد سر سوں کا تیل حسب ضرورت۔

٭ ترکیب و طریقہ استعمال

لونگ کے ایک طرف جو گول سا دانہ ہوتا ہے ان دانے کو لونگ سے الگ کرلیں اور کونڈے کی مدد سے اچھی طرح پیس کر پاؤڈر بنالیں۔ آنکھ کی مخصوص جگہ جہاں گوہانجنی نکلی ہو اس پر سرسوں کا تیل لگائیں اور لونگ کے پسے ہوئے پاؤڈر کو لگائیں اور سوجائیں۔ صبح تک آنکھ پر نکلی ہوئی گو ہانجنی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ علاوہ ازیں آنکھوں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔

گندے ہاتھوں سے آنکھوں کی صفائی یا ملنے سے گریز کریں۔ جب بھی دفتر سے گھر آئیں تو عینک کا استعمال ضرور کریں اور گھر پہنچتے ہی اچھی طرح چہرے کو دھوئیں تاکہ دن بھر کا میل اور جراثیم چہرے سے صاف ہو جائیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts