فیروز خان کی اہلیہ علیزے فاطمہ نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

image

گزشتہ چند روز سے پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے مابین علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں تاہم اب اداکار کی اہلیہ علیزے فاطمہ نے شادی کے ٹوٹنے کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی، جس سے تمام تر افواہوں کی تردید ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق علیزے نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا تھا جبکہ فیروز اور علیزے نے ایک دوسرے کو ان فالو بھی کردیا تھا جبکہ گزشتہ روز علیزے نے اپنا اکاؤنٹ دوبارہ ایکٹیویٹ کیا، انہوں نے انسٹاگرام پروفائل پر اپنا نام ''سیدہ علیزے فیروز خان'' رکھا ہوا ہے، جس سے تمام مداحوں کی تشویش ختم ہوگئی۔

فیروز خان کی اہلیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 4 تصاویر کے علاوہ تمام تصویریں ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کرتے ہی علیزے نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ''میں نے خدا سے کہا کہ مجھے ایک ایسا مرد عطا کرے جو ہمیشہ مجھ سے محبت کرے، تو خدا نے مجھے بیٹے سے نوازا''۔

دوسری جانب علیزے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فیروز خان کے ہمراہ بھی تصویریں موجود ہیں، اور انہوں نے فیروز خان کو فالو بھی کیا ہوا ہے۔

لیکن کچھ مداح تاحال کنفیوژن کا شکار ہیں، کیونکہ فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ علیزے فاطمہ کو فالو نہیں کیا ہوا، اور اداکار کے اکاؤنٹ سے دونوں میاں بیوی کی تصاویر بھی غائب ہیں۔

مداح اب بھی اداکار فیروز خان کے مؤقف کا انتظار کر رہے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ کب ان کی جانب سے خاموشی ٹوٹے گی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts