موسم سرما میں صبح ورزش کرنے کی 5 بہترین ٹپس، جو رکھیں آپ کو تندرست

image

سردی کے موسم میں ورزش کرنے کے بے جا فوائد ہیں ، سائنسی اعتبار سے اس بات کے کئی شواہد مل چکے ہیں کہ سردیوں میں بستر اور رضائی کے اندر رہنے کے بجائے اگر ورزش کو معمول بنا لیا جائے تو متعدد کیلیوریز جلنے یا ختم ہونے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوجاتا ہے۔

لیکن ضروری ہے کہ آپ گھر سے باہر نکل کر ورزش کی ہمت کریں۔ آج آپ کو 5 آسان طریقے بتائیں گے جنہیں جان کر آپ کل صبح سویرے ہی ورزش کے لئے باہر دوڑ لگا دیں گے۔

1- ورزش کے لئے وقت اور تاریخ متعین کریں

سب سے پہلے باہر ورزش اور دوڑ لگانے کے لئے وقت اور تاریخ رکھیں کہ اور ہوسکے تو اپنے ساتھ کسی دوست یا بھائی کو لے جائیں کیونکہ اس طرح آپ کو مزید اضافی حوصلہ ملے گا، خاص طور پر اگر موسم غیر منقبت ہے۔

2- جاگنگ والے جوگرز والے جوتے پہنیں

اچھی اور صحتمندانہ ورزش کے لئے ضروری ہے کہ بہتر جوتوں کا انتخاب کریں، کیونکہ کبھی کبھار صبح بارش بھی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بھاگنے میں دشواری ہوتی ہے۔

3- وارم اپ ہوجائیں

موسم سرما میں بھاگنے سے پہلے وارم اپ ہوجائیں۔ جس کے لئے اپ تھوڑی چہل قدمی کرسکتے ہیں، رسی کود سکتے ہیں یا پھر کوئی بھی ہلکی پھلکی ورزش کرسکتے ہیں۔

4- دوڑ لگانے کے بعد گرم مشروب

آپ اپنی دوڑ ختم کرنے کے بعد گرم مشروب یا گرما گرم سوپ پیئیں جس سے آپ کو ری ہائیڈریٹ اور گرم رہنے میں مدد مل سکے گی۔

5- مناسب لباس پہنیں

اگر آپ سردیوں میں کسی اونچائی یا برف باری والے علاقوں میں رہتے ہیں تو بیلچہ اٹھا کر برف صاف کریں کیونکہ یہ بھی ایک عمدہ ورزش ہے یا پھر جاگرز پہن کر جاگنگ شروع کردیں اور کچھ دیر دوڑنے کی کوشش بھی کیجیے لیکن جسم کو سردی سے بچانے کے لیے مناسب لباس ضرور پہنیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts