کورونا کی بگڑتی صورتحال، کورونا مزید 73 جانیں نِگل گیا

image

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدّت اختیار کرنے لگی، کورونا سے پاکستان میں مزید 73 اموات۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے، تاہم کورونا سے اموات کی کل تعداد 8 ہزار 905 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 456 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہوگئی ہے، البتہ کورونا کے 3 لاکھ 86 ہزار 333 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں جبکہ 48 ہزار 8 زیرِ علاج ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہے، جبکہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 17.39 ریکارڈ کی گئی ہے۔

صوبہ پنجاب میں عالمی وبا سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئی ہیں پنجاب میں مزید 57 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 422 ہو گئی ہے، اسلام آباد میں بھی مزید 6 اموات ریکارڈ، تعداد 377 ہو گئی، جبکہ خیبر پختونخوا میں عالمی وبا سے مزید 4 اموات ہوئیں جس کے بعد تعداد ایک ہزار 477 ہو گئی ہے، سندھ میں مزید 6 اموات ریکارڈ کی گئی تاہم تعداد 3 ہزار 164 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts