ارطغرل غازی کو پاکستان بلانے والا شخص کون سا ملزم نکلا اور کن جرائم میں ملوث ہے؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

image

لاہور: مشہور ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والے اینجن التان ڈرامہ میں کئی شازشوں کا مقابلہ کر کے انہیں بے نقاب کرتے ہیں لیکن انہیں پاکستان لانے والے شخص سے وہ انجان نکلے۔

ذرائع کے مطابق اینجن التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔ اینگن التان کی میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر 8 اہم مقدمات میں ملوث ہے۔

ترک اداکار کی پاکستان آمد پر شوشل میڈیا پر ان کی کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں، اور ان کے ساتھ کاشف ضمیر کئی تصاویر اور انٹرویوز میں بیٹھا نظر آیا لیکن کسی کو اس شخص کی حقیقت معلوم نہ تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts