آئی فون رکھنے کے شوقین افراد کے لئے سال 2020 کافی اچھا رہا، کیونکہ کچھ ماہ قبل ہی صارفین کے لئے بہترین فیچرز والا آئی فون 12 متعارف کروایا گیا۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث آئی فون 12 قدرے تاخیر سے مارکیٹ میں آیا لیکن اس نے تمام اینڈرائڈ فونز کو پسِ پشت ڈال دیا۔
تاہم اب ایپل کی جانب سے ایک اور شاندار خبر یہ سامنے آئی ہے کہ کمپنی جلد ہی لوگوں کے لئے آئی فون 13 پیش کرنے جارہی ہے۔ ایپل نے یہ اعتراف کیا ہے کہ آئی فون 13 کی سیریز ستمبر 2021 میں صارفین کے لئے لانچ کر دی جائے گی۔
فون کی تاریخ کے اعلان کے بعد سے صارفین کو اب ستمبر 2021 کا بے صبری سے انتظار ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تاریخ سے پہلے فون کے فیچرز جاننے کا لوگوں کو زیادہ اشتیاق ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی فون 13 کے متوقع فیچرز کب تک سامنے آئیں گے اور آئی فون کے اس نئے ماڈل میں کیا منفرد ہوگا جو پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔