پرائز بانڈ کی ٹرکس ! اگر آپ اسے سمجھ جائیں تو لاکھوں روپے جیت سکتے ہیں

image

پاکستان میں اکثر لوگ پرائز بانڈ کے ذریعے قسمت آزماتے ہیں کہ کسی طرح کم وقت اور کم پیسوں میں زیادہ منافع کمایا جاسکے ۔ اب یہ کوئی حتمی بات تو نہیں ہے کہ ہر بار آپ کا ہی پرائز بانڈ نکل آئے اور آپ مالا مال ہو جائیں یہ ہر گز ممکن نہیں ہے۔ مگر صرف عقلی بنیاد پر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس طرح پرائز بانڈ جیتا جاسکے۔ اگر آپ بھی پرائز بانڈ کے گیم کو جاننا اور سمجھنا چاہتے ہیں تو ان ہدایات کو لازمی پڑھ لیں:

ہدایات

• کوشش کریں کہ ایسے نمبر کا بانڈ لیں جو سیریز میں ہوں یعنی ہمیشہ آگے پیچھے کے نمبروں کے ایک سے زیادہ بانڈ خرید لیں تا کہ کوئی ایک نکل جائے۔

• 1500 یا اس سے زیادہ مالیت کے پرائز بانڈ ذرا کم ہی نکلتے ہیں اس لئے کوشش کریں کہ ان کو کم سے کم ہی خریدیں۔

• کسی سے بھی اپنے پرائز بانڈ شیئر نہ کریں یعنی کسی کو نہ بتائیں کہ آپ کے پاس بانڈ ہے ورنہ لوگ آپ سے کوئی نہ کوئی بانڈ خرید کر لے جائیں گے اور وہ جیت گئے تو آپ کا بڑا نقصان ہوگا۔

• کم مالیت کے زیادہ سے زیادہ پرائز بانڈ خریدیں کیونکہ جتنے زیادہ پرائز بانڈ ہوں گے قرعہ اندازی میں ان کے نمبر لگنے کے امکانات اتنے ہی روشن ہوں گے-


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts