گھر میں ایلوویرا کا پودا لازمی کیوں رکھنا چاہیئے؟

image

ایلویرا ہماری صحت اور خوبصورتی دونوں میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کے لئے ہم بازار جا کر اتنا مہنگا ایلوویرا خرید کر لاتے ہیں یا پھر اس کا بازاری جیل استعمال کرتے ہیں اس سے بہتر طریقہ تو یہی ہے کہ اس کو گھر میں اُگا لیا جائے مگر آج ہماری ویب آپ کو یہ بتانے جا رہا ہے کہ گھر میں ایلووویرا کا پودا لازمی کیوں رکھنا چاہیئے اور ماہرین اس حوالے سے کیا بتاتے ہیں:

گھر میں ایلوویرا کا پودا رکھنے کی اہم وجہ:

٭ ویٹرو ریسرچ آف ایلوویرا کے مطابق: '' ایلوویرا کا پودا گھر میں رکھنے سے وائرل انفیکشن اور اس قسم کے دیگر جراثیم اور فنگل انفیکشن جیسی بیماریاں گھر میں نہیں آتی ہیں۔

٭ ایلوویرا این سی بی آئی کی ریسرچ بتاتی ہے کہ: یہ پودا جس گھر میں ہوتا ہے اس گھر کے لوگوں کا مدافعتی نظام قدرے بہتر ہوتا ہے اور وہ جسمانی طور پر زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔

٭ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ جس کا معدہ خراب ہو یا پیٹ کے دیگرمسائل ہوں وہ کچھ دیر اس پودے کے پاس کھڑا ہو کر اس کی خوشبو کو سونگھے تو اس سے بھی جسم کو راحت ملتی ہے۔

٭ اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے یا کچن میں کام کرتے وقت آپ کا ہاتھ جل جائے تو فوری تازہ ایلوویرا کا جیل نکال کر اس پر لگا لیں جلد پر نہ کوئی نشان رہے گا اور نہ جلن ہوگی۔

گھر میں رکھنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کی موجودگی گھر سے حشرات کو بھگانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جس جگہ ایلوویرا اُگتا ہے وہاں حشرات بہت کم ہوتے ہیں۔

٭ مصری، افریقی اور یونانی تہذیبوں میں ایلوویرا کو گھر کے اندر رکھنا بہت مقدس مانا جاتا ہے۔ ان کے یہاں یہ گُڈ لک کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts