کراچی میں آخر کار سردی آہی گئی! آئندہ دنوں شہر میں کتنی ٹھنڈ ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کردی

image

ملک کے دیگر شہروں کی طرح گزشتہ 2 روز سے کراچی میں سرد ہواؤں کا راج ہے، سائیبیرین ہواؤں کے باعث شہر کا موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا ہے۔

تاہم آئندہ 24 گھنٹوں ميں شہر کا درجہ حرارت 8 سينٹی گريڈ تک گرنے کا امکان ہے، جبکہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی موجودہ لہر مزيد کچھ روز تک برقرار رہے گی۔ کراچی میں آج زيادہ سے زيادہ درجہ حرارت 23 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا ميں نمی کا تناسب 54 فيصد ريکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ کے حوالے سے بات کی جائے تو شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے جس کے باعث سڑکوں پر پانی جم جانے سے شہریوں کے لیے آمدورفت مشکل ہو رہی جبکہ شہریوں کو گیس پریشر میں کمی کے مسئلے کا بھی سامنا ہے۔

کوئٹہ میں سردی اتنی شدید ہے کہ وہاں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر سڑکوں پر پانی پھینک دیا جائے تو وہ جم جاتا ہے جس کی وجہ سے مختلف حادثات ہو رہے ہیں جبکہ ایک جانب شدید ٹھنڈ ہے دوسری جانب گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ برقرار ہے۔

بنجاب کے بھی کئی شہروں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts