ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کھل رہے ہیں؟ شفقت محمود کا اہم بیان

image

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں تاہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے حال ہی میں ایک بیان دیا جس میں بتایا کہ تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کب کھولے جائیں گے؟

تفصیلات کے مطابق شفقت محمود نے کہا ہے کہ ''بچے گھروں میں رہ کر محفوظ ہیں، حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے''۔

وفاقی وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا اور کہا کہ ''حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے، بچوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے''۔

تاہم ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث کیسز میں اضافے کی وجہ سے حکومت کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے فیصلے کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

جبکہ شفقت محمود نے خود بھی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ''فی الحال حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، بچوں کی جانیں زیادہ عزیز ہیں''۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts