5 سال پہلے ہی میں نے دل سے خود کو مسلمان مان لیا تھا لیکن۔۔۔ دو نومسلم لڑکوں کی کہانی جنہوں نے ہندو مذہب چھوڑ کر مسجد میں اسلام قبول کر لیا

image

اسلام ہمیشہ برابری اور محبت کا سبق دیتا ہے، یہ ایسا مذہب ہے جو کسی پر ظلم یا کسی سے زیادتی کرنے کا درس نہیں دیتا۔ ہر معاملے کو پیار اور احترام کے ساتھ حل کرنے کا کہتا ہے، تاہم اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دو ہندو لڑکوں نے اسلام قبول کیا اور مسلمان ہوگئے۔

صوبہ بلوچستان کے شہر سبی سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جن کا مذہب ہندو تھا، انہوں نے اسلام قبول کیا اور مسلمان ہوگئے۔ دھیرج کمار نے اپنا نام تبدیل کر کے 'عبدالمعیز' رکھا جبکہ نِکھل گیریلا نے اپنا نام 'محمد عبداللہ' رکھ لیا۔ دونوں نوجوانوں نے اسلام آباد کی مسجد میں اسلام قبول کیا۔

فیس بک کی ایک پوسٹ کے مطابق دونوں کا تعلق بلوچستان سے ہے، اور انہوں نے اسلام کی خوبصورتی دیکھ کر اس مذہب کا انتخاب کیا۔ ان پر کسی کی جانب سے دباؤ نہیں ڈالا گیا۔

عبدالمعیز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ''گزشتہ 4،5 سال سے ہی میں نے دل سے خود کو مسلمان مان لیا تھا، لیکن کمیونٹی کے دباؤ کی وجہ سے میں مذہب بدلنے کے لئے خوفزدہ تھا''۔

لیکن عبدالمعیز اور محمد عبداللہ نے تمام ڈر اور اندیشوں کو پسِ پشت ڈالا اور اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ لیا۔

ماضی میں بھی ہم اس طرح کی کئی مثالیں دیکھ چکے ہیں جب غیر مسلموں نے اسلام کی تعلیمات اور اس مذہب سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔

یاد رہے سال 2018 میں کینیڈین یوٹیوبر روزی گیبریل نے پاکستان کے دورے کے دوران اسلام قبول کیا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین نے بے حد سراہا تھا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts