آج کل پاکستان میں دھوکہ دہی اور فراڈ اپنے عروج پر ہے۔ کون کس وقت آپ کے ساتھ فراڈ کردے، آپ کو اس کا علم بھی نہیں ہوگا۔
تاہم عوام کو دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنے کے لئے نادرا کی جانب سے اہم معاملات کے لیے کچھ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، نادرا نے کچھ نمبرز جاری کیے ہیں جن پر میسج کر کے آپ درست معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
٭ اپنی گاڑی کا چیسز نمبر 8521 پر sms کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کی گاڑی کہیں چوری کی تو نہیں ہے۔
٭ اپنے شناختی کارڈ کی تصدیق کے لیے شناختی کارڈ کا نمبر 7000 پر sms کریں، آپ کو جواب میں آپ کا نام اور والد کا نام موصول ہوگا جو اس بات کی تصدیق ہوگی کہ آپ کا شناختی کارڈ درست ہے-
٭ اپنا شناختی کارڈ کا نمبر 8300 پر sms کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کا نام وٹر لسٹ میں درج ہے یا نہیں اور کہاں درج ہے۔
٭ اپنا شناختی کارڈ کا نمبر 668 پر sms کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کے شناختی کارڈ پر کس کس نیٹ ورک پر کتنی کتنی سم موجود ہیں۔
٭ اپنے شناختی کارڈ کے نمبر سے پہلے ATL لکھیں، اس کے بعد space دے کر 9966 پر sms کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ filer ہیں یا non-filer ہیں۔